کراچی ،رینجرز کی گلشن معمار میں کارروائی ،ایم کیو ایم کے ارکان سندھ اسمبلی کے قتل میں ملوث 2ٹارگٹ کلرز گرفتار

گرفتار ٹارگٹ کلرز کی شناخت اکبرعرف کالا اور کونین حیدر کے نام سے ہوئی،ملزمان نے رضاحیدر اور ساجد قریشی کو قتل کیا ملزمان نے2013کے انتخابات میں ایم کیو ایم قیادت کی ہدایت پر عوامی ہمدردری حاصل کرنے کیلئے انتخابی کیمپس پر حملے کئے

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 19:09

کراچی ،رینجرز کی گلشن معمار میں کارروائی ،ایم کیو ایم کے ارکان سندھ ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء) کراچی کے علاقے گلشن معمار میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 2 مبینہ ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کرکے 90 روز کا ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔ترجمان سندھ رینجرز کے جاری کردہ بیان کے مطابق رینجرز نے کراچی کے علاقے گلشن معمار میں مصدقہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے 2 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار کئے گئے ٹارگٹ کلرز کی شناخت اکبرعرف کالا اور کونین حیدر کے نام سے ہوئی ہے اور ان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔

ترجمان سند رینجرز کا کہنا ہے کہ اکبرحسین 12،کونین حیدر7 افرادکے قتل میں ملوث ہے، اکبر حسین عرف کالے ہی نے ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی رضا حیدر اور ساجد قریشی کے قتل میں ملوث ہے۔

(جاری ہے)

یہی ملزمان 2013 کے عام انتخابات کے دوران عزیزآباد، ناظم آباد، مکا چوک اور یوسف پلازا میں ایم کیوایم کیانتخابی کیمپس پر حملے میں بھی ملوث ہیں، ملزمان کو انتخابی کیمپس پرحملے کی ہدایت ایم کیو ایم کی قیادت نے دی تھی، ایم کیو ایم نے اپنے الیکشن کیمپس پر حملے لوگوں کی ہمدردی حاصل کرنے کے لیے کرائے۔

رینجرز نے دونوں ملزمان کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کرکے 90 روز کا ریمانڈ بھی لے لیا ہے۔ادھررات گئے دھوراجی میں بھی سی ٹی ڈی نے نجی اسپتال میں چھاپہ مار کار چار افغان دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھاجن میں سے دو دہشت گردوں کے جسموں پر گولیوں کے زخم تھے۔