عوامی دباو پر پی ٹی سی ایل نے ہر ماہ کے بل میں پرنٹنگ کے 50 روپے ماہانہ چارجز ختم کردیے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 3 اکتوبر 2015 18:50

عوامی دباو پر پی ٹی سی ایل نے ہر ماہ کے بل میں پرنٹنگ کے 50 روپے ماہانہ ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 3 اکتوبر 2015 ء) عوامی دباو پر پی ٹی سی ایل نے ہر ماہ کے بل میں پرنٹنگ کے 50 روپے ماہانہ چارجز ختم کردیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی کی سب سے بڑی مواصلاتی کمپنی پی ٹی سی ایل کی جانب سے گزشتہ ماہ سے بل پرنٹنگ چارجز کی مد میں ہر ماہ 50 روپے اضافی کاٹنے شروع کردیے تھے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے صارفین کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا کہ پہلے ہی پی ٹی سی ایل کی سروس بہتر نہیں اور ان کے بل بھی زیادہ آتے ہیں۔ اور اب بل پرنٹنگ چارجز کے نام پر ان پر مزید بوجھ لاد دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے شدید عوامی دباو کو محسوس کرتے ہوئے پی ٹی سی ایل نے بل چارجز اگلے ماہ سے نہ کاٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے باقائدہ اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔