لندن: کشمیر کے معاملے پر ہماری بات سنی جا رہی ہے اور عمل بھی ہو رہا ہے، پاکستان اور بھارت کو متوازن سوچ رکھنی چاہئیے ، لندن سے وطن واپس روانگی سے قبل وزیر اعظم نواز شریف کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 3 اکتوبر 2015 12:35

لندن: کشمیر کے معاملے پر ہماری بات سنی جا رہی ہے اور عمل بھی ہو رہا ہے، ..

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 03 اکتوبر 2015 ء) : لندن سے وطن واپس روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان نےخطے میں امن کے لیے تجاویز پیش کی ہیں، خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کی تجاویز پر عمل کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت کو چاہئیے کہ وہ الزام تراشی سے گریز کرے کیونکہ الزام تراشی سے امن قائم نہیں ہو گا بلکہ کشیدگی بڑھے گی اور کشیدگی بڑھنے کا مطلب ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ آئے گی، ان کا کہنا تھا کہ امن کے لیے وہی راستہ ہے جو پاکستان نے تجویز کیا ہے، اور پاکستان نے تمام تجاویز خلوص کے ساتھ پیش کی ہیں .

پاکستان کے پاس بھارتی خفیہ ایجنسی را کی ملک میں مداخلت کے ثبوت موجود ہیں،پاکستان اور بھارت کو متوازن سوچ اختیار کرنی چاہئیے، انہوں نے واضح کہا کہ مسائل کا حل وہی ہے جو پاکستان نے تجویز کیا ہے آج آئیں یا کل راستہ یہی ہو گا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے بتایا کہ عالمی سطح پر کشمیر کا مسئلہ سنا جا رہا ہے اور اس پر عمل بھی ہو رہا ہے. بے نظیر بھٹو قتل کیس میں مارک سیگل کے بیان سے متعلق صحافی کے سوال پر وزیر اعظم نواز شریف نے مُسکراتے ہوئے کہا کہ میں نے مارک سیگل کا بیان پڑھ لیا ہے، یقیناً آپ نے بھی پڑھ لیا ہو گا.