پشاور : ایزی پیسہ کے ذریعے دہشت گردوں کی مالی معاونت ہونے کا انکشاف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 3 اکتوبر 2015 12:21

پشاور : ایزی پیسہ کے ذریعے دہشت گردوں کی مالی معاونت ہونے کا انکشاف

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 03 اکتوبر 2015 ء) : پشاور میں ایزی پیسہ کے ذریعے دہشت گردوں کی مالی معاونت کا انکشاف ہوا ہے. ذرائع کے مطابق ایزی پیسہ کے ذریعے رقم خیبرپختونخواہ کے قبائلی علاقوں میں منتقل کی اج رہی ہے .

(جاری ہے)

اس انکشاف کے بعد وفاق نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تحقیقات کا حکم دے دیا، وفاق نے تاجروں، کسٹمر سروسز اور دکانداروں کے کوائف معلوم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مطلوب دہشت گردوں کے نام اور شناختی کارڈ کا ڈیٹا رکھنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے ، جبکہ مقامی تھانوں میں رجسٹرڈ کسٹمر سروس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں.

متعلقہ عنوان :