اسلام‌آباد : آئی ایم ایف اور پاکستان کے مابین قرضوں کی قسط کے لیے مذاکرات کی تاریخ طے پا گئی، مذاکرات 26 اکتوبر کو کرنے کا فیصلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 3 اکتوبر 2015 12:05

اسلام‌آباد : آئی ایم ایف اور پاکستان کے مابین قرضوں کی قسط کے لیے مذاکرات ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 03 اکتوبر 2015 ء) : آئی ایم ایف اور پاکستان میں قرضے کی قسط پر جائزہ مذاکرات 26 اکتوبر کو ہوں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزارتِ خزانہ کی جانب سے آئندہ مذاکرات کی سمری تیار کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

مذاکرات میں پاکستان کی معاشی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر کی قسط کی منظوری دی تھی جس کیلئے مذاکرات کیے جائیں گے۔ آئی ایم ایف اب تک پاکستان کو4 ارب 54 کروڑ ڈالرکا قرض فراہم کرچکاہے۔