آصف زرداری کو بے نظیر بھٹو قتل کیس کی تحقیقات سے کوئی سرو کار نہیں ، وہ 5 سال برسر اقتدار رہے ، محترمہ کے قاتلوں کے نام سامنے کیوں نہیں لائے گئے ؟، آصف زرداری بے نظیر بھٹو کی سیکیورٹی کو براہ راست دیکھتے تھے ، محترمہ نے سیکیورٹی خدشات کے حوالے سے لکھے گئے خط میں جن لوگوں کا ذکر کیا ، آصف علی زرداری نے انہیں اقتدار میں شامل کرلیا ، سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو شہید کی پولیٹیکل سیکرٹری ناہید خان کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 2 اکتوبر 2015 23:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2اکتوبر۔2015ء) سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو شہید کی پولیٹیکل سیکرٹری ناہید خان نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کو بے نظیر بھٹو قتل کیس کی تحقیقات سے کوئی سرو کار نہیں ، وہ 5 سال برسر اقتدار رہے ، محترمہ کے قاتلوں کے نام سامنے کیوں نہیں لائے گئے ، آصف علی زرداری بے نظیر بھٹو کی سیکیورٹی کو براہ راست دیکھتے تھے ، محترمہ نے سیکیورٹی خدشات کے حوالے سے لکھے گئے خط میں جن لوگوں کا ذکر کیا ، آصف علی زرداری نے انہیں اقتدار میں شامل کرلیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ناہید خان نے کہا کہ وہ بے نظیر بھٹو کی گاڑی میں اکیلی نہیں تھیں ، گاڑی میں امین فہیم سمیت پارٹی کے دیگر سینئر رہنماء بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو ایک بہادر خاتون تھیں اور وہ عوام میں آنا چاہتی تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری کو بے نظیر قتل کیس کی تحقیقات سے کوئی سروسار نہیں ، وہ 5 سال برسراقتدار رہے تاہم محترمہ کے نام سامنے نہیں لائے ۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری بے نظیر بھٹو کی سیکیورٹی کو براہ راست دیکھتے تھے ۔ بے نظیر نے سیکیورٹی خدشات کے حوالے سے خط سے میں جن لوگوں کے نام لکھے انہیں آصف علی زرداری نے اقتدار میں شامل کرلیا ۔