اصغر خان کیس ٗ سابق آرمی چیف اور سابق آئی ایس آئی چیف اسد درانی کی نظر ثانی کی اپیلوں کی درخواست ملتوی

جمعہ 2 اکتوبر 2015 19:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 اکتوبر۔2015ء) سپریم کورٹ نے اصغرخان کیس کے فیصلے کے خلاف سابق آرمی چیف مرزااسلم بیگ اورسابق سربراہ آئی ایس آئی اسد درانی کی جانب سے دائر نظرثانی کی اپیلوں کی سماعت دسمبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔ جمعہ کوجسٹس میا ں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت کو سابق آرمی چیف اسلم بیگ کی جا نب سے بتایا گیا کہ سپریم کورٹ نے ان کے وکیل علی ظفر کا لا ئسنس معطل کردیا ہے جس کی وجہ سے وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے اس لئے کیس کی سماعت ملتوی کردی جائے۔

اس پرعدالت نے کیس کی سماعت دسمبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی ہے۔ واضع رہے کہ اصغر خان کیس میں عدالت نے خفیہ ایجنسی کی جانب سے سیاسی مقاصد کے لئے کروڑوں روپے لینے کے حوالے سے تحقیقات کر نے کی ہدا یت کی تھی۔