اسلام آباد : سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائےخزانہ کا اجلاس

اجلاس میں عید الاضحی پر جعلی نوٹوں کے استعمال کا انکشاف کیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 2 اکتوبر 2015 14:09

اسلام آباد : سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 02 اکتوبر 2015 ء) : سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں سلیم مانڈوی نے انکشاف کیا کہ عید الاضحٰی کے موقع پر قربانی کے جانور خریدنے کے لیے جعلی نوٹوں کا استعمال کیا گیا ، جعلی نوٹ ایک بنک کی جانب سے جاری کیے گئے تھے.

(جاری ہے)

جس پر اسٹیٹ بنک آف پاکستان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی بنک نوٹ چیک کیے بغیر اجرا نہیں کرتا .

کمیٹی چئیر مین نے اسٹیٹ بنک کو جعلی نوٹوں کی نشاندہی کرنی والی مشینیں خریدنے کی ہدایت کی. اسٹیٹ بنک کا کہنا تھا کہ جعلی نوٹوں کی نشاندہی کرنے والی دو مشینیں خرید رہے ہیں. جس کے بعد جعلی نوٹوں کے استعمال کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا اور اجرا سے قبل بنک خود بھی مشینوں کے ذریعے نوٹ چیک کرنے کا پابند ہو گا.

متعلقہ عنوان :