اسلام آباد : پاکستان میں قیام امن کے لیے ضروری ہے کہ ملک میں سخت قوانین بنا کر بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔ ڈاکٹر عبد القدیر خان کا مشورہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 2 اکتوبر 2015 13:21

اسلام آباد : پاکستان میں قیام امن کے لیے ضروری ہے کہ ملک میں سخت قوانین ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 02 اکتوبر 2015 ء) : پاکستان کے ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان نے سینئر سٹیزن فاؤنڈیشن آف پاکستان کے زیراہتمام بزرگ شہریوں کے عالمی دن پر تقریب منعقد کی گئی تقریب میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں قانون شکنی کرنیوالوں کا سر قلم کیا جائے تاکہ کسی کے اندر ہمت پیدا نہ ہو کہ وہ دہشتگردی، انتہاپسندی اور افراتفری کے ذریعے ملک کا امن و سکون برباد کرے۔

ڈاکٹر قدیر خان نے ملک میں امن کے قیام کے لیے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں قیام امن کے لئے ضروری ہے کہ ملک میں سخت قوانین بنا کر تمام ذمہ افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے اور ملک کو اسلحے سے پاک کیا جائے. صرف تب ہی ملک میں امن کا قیام ہو سکتا ہے.

متعلقہ عنوان :