اسلام آباد : وزارت پانی و بجلی نے نیپرا کی بجلی سے متعلق رپورٹ پر اعدا و شمار طلب کر لیے

70 فیصد بجلی کے میٹرز کو خراب قرار دینے کی وجوہات بتائی جائیں۔ وزارت پانی و بجلی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 2 اکتوبر 2015 11:56

اسلام آباد : وزارت پانی و بجلی نے نیپرا کی بجلی سے متعلق رپورٹ پر اعدا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 02 اکتوبر2015 ء) : وزارت پانی وبجلی نے نیپرا کی بجلی سے متعلق رپورٹ کے بارے میں نیپرا سے اعدادوشمار طلب کرلیے .تفصیلات کے مطابق وزارت پانی وبجلی نے نیپرا کو خط لکھا ہے جس میں نیپرا کی بجلی سے متعلق رپورٹ کے بارے میں اعدادو شمار طلب کیے گئے ہیں۔ وزارت پانی وبجلی نے خط میں مطالبہ کیا کہ غلط بلنگ کے اعدادو شمار اور70 فیصد میٹرز کو خراب قرار دینے کی وجوہات سے آگاہ کیا جائے جبکہ نیپرا ٹیم کے ارکان، انکی اہلیت، سروے کے علاقوں اور میٹرز کی تعداد بھی بتائی جائے۔

(جاری ہے)

وزارت پانی وبجلی نے خط میں سروے میں تعاون کرنے والے ڈسکوز کے اسٹاف کی بھی تفصیلات طلب کرتے ہوئے خط کا جلد سے جلد جواب دینے کی درخواست بھی کی جبکہ خط میں ان کا موقف تھا کہ وزارت کو یہ اعدادوشمار رپورٹ پر مزید کارروائی کے لیے درکار ہیں۔
واضح رہے نیپرا نے بجلی کی طلب اور پیداوار کے درمیان شارٹ فال کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں بجلی کا شارٹ فال اور لوڈ شیڈنگ جان بوجھ کر کی جاتی رہی ہے اور بجلی کا نیا میٹر سسٹم بھی ناکارہ ہے اور 70 فیصد صارفین کو درست بل نہیں دیئے جاتے۔