شہر قائد ایک مرتبہ پھر شدید گرمی کی لپیٹ میں‌آگیا، درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 2 اکتوبر 2015 10:53

شہر قائد ایک مرتبہ پھر شدید گرمی کی لپیٹ میں‌آگیا، درجہ حرارت 41 ڈگری ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 02 اکتوبر2015 ء) : شہر قائد ایک مرتبہ پھر سے شدید گرمی کی لپیٹ میں آ گیا . محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے.شہر کا موسم آئندہ 24 گھنٹوں میں گرم اور خشک رہے گا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 31 فیصد ہے۔

کراچی اور اس کے مضافات میں ہوائیں رکنے کے باعث گرمی کی شدت محسوس کی جا رہی ہے۔شام کے اوقات میں جنوب مغرب سے ہوائیں چلنے کے بعد موسم میں بہتری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کیجانب سے کراچی میں اکتوبر کا مہینہ گرم حسب روایت گرم ہونے کے باعث آئندہ ہفتے ایک بار پھر درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ظاہر کیاگیا ہے.

متعلقہ عنوان :