پاکستان نے ملک میں بھارتی مداخلت اور دہشت گردوں کی پشت پناہی کے ثبوت اقوام متحدہ میں جمع کروا دئے۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 2 اکتوبر 2015 10:49

پاکستان نے ملک میں بھارتی مداخلت اور دہشت گردوں کی پشت پناہی کے ثبوت ..

نیویارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 02 اکتوبر2015 ء) : پاکستان نے ملک میں بھارتی مداخلت کے ثبوت سے متعلق دستاویزات اقوام متحدہ میں جمع کروا دیں. تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون سے خصوصی ملاقات کی جس میں بھارت کی جانب سے پاکستان میں دہشت گردی کی پشت پناہی سے متعلق ڈوزئیر ان کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

ڈوزیئر بلوچستان، فاٹا اور کراچی میں دہشت گردوں کو سرمایہ اور اسلحہ فراہم کرنے کے تحریری، آڈیو، ویڈیو اور تحریری ثبوت پر مبنی ہے۔ یہ ڈوزیئر مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی جانب سے اگست میں دورہ بھارت کے موقع پر بھارتی ہم منصب کو پیش کیا جانا تھا تاہم ملاقات کی منسوخی کے باعث پیش نہیں کیا جاسکا،ذرائع کے مطابق ڈوزیئر کو اقوام متحدہ کے ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے گا اور سیکریٹری جنرل بان کی مون ثبوت بھارت کو بھی دیں گے۔ جبکہ ڈوزیئر کی نقول سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کو بھی فراہم کی جائیں گے.