اب بھی کچھ نہیں بگڑا ، آئیں دوریاں ختم کریں: وزیر اعظم نواز شریف کی بھارت کو پیش کش

muhammad ali محمد علی جمعرات 1 اکتوبر 2015 00:46

اب بھی کچھ نہیں بگڑا ، آئیں دوریاں ختم کریں: وزیر اعظم نواز شریف کی بھارت ..

نیو یارک (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30ستمبر 2015 ء) وزیر اعظم نواز شریف نے بھارت کو پیش کش کی ہے کہ اب بھی کچھ نہیں بگڑا ہے آئیں دوریاں ختم کرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ بھارت کو پیش کش کی ہے کہ دوریاں ختم کریں۔ واجپائی کے پاکستان آنے کے بعد کیا ہوا دنیا جانتی ہے۔

تاہم اب بھی کچھ نہیں بگڑا ہے۔

(جاری ہے)

افغانستان اور پاکستان اپنے باہمی معاملات آئندہ میڈیا پر نہیں لائیں گے۔ افغانستان سے انڈر سڈینڈنگ ہے معاملات مل کر حل کریں گے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات دلچسپ رہی جس میں دو ٹوک بات کی گئی۔ بان کی مون سے مطالبہ کیا ہے کہ سلامتی کونسل کو مسئلہ کشمیر کی قرار داد پر عمل کروانا چاہیئے۔ وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت بڑھ رہی ہے، ادارے اپنا کام کررہے ہیں۔ ملالہ یوسفزئی کی پاکستان واپسی سے متعلق کام کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :