سیاسی وعسکری تجزیہ نگاروں نے جنرل اسمبلی سے وزیراعظم کے خطاب کو خوش آئند قرار ددیدیا،وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر اجاگر کر کے نہایت جراتمندانہ اقدام کیا ہے، پوری قوم انکے اقدام کوسراہتی ہے

جمعرات 1 اکتوبر 2015 00:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30ستمبر۔2015ء) سیاسی وعسکری تجزیہ نگاروں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے وزیراعظم نواز شریف کے خطاب کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے مسئلہ کشمیر اجاگر کر کے نہایت جراتمندانہ اقدام کیا ہے، پوری قوم وزیراعظم کے اقدام کوسراہتی ہے عالمی برادری کو بھی مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔

بدھ کواقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے وزیراعظم نواز شریف کے خطاب پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے سیاسی وعسکری تجزیہ نگاروں نے کہا کہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں طاقت کے استعمال کے بجائے اب اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل کرتے ہوئے اس مسئلہ کو پر امن طریقے سے حل کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کے خطاب اور مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنا خوش آئنداقدام ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے عالمی برادری پر دو ٹوک الفاظ میں واضح کر دیا ہے کہ پاکستان کبھی بھی کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی حمایت سے دستبردار نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اب بھارت کو بھی مقبوضہ کشمیر میں طاقت کے استعمال کے بجائے مذاکرات کی میز پر آنا ہو گا اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو تسلیم کرتے ہوئے کشمیر کے مسئلے کا حل پر امن طریقے سے نکالنا ہو گا۔