کسی کو بھی مسٹر پرفیکٹ کی غلط فہمی میں نہیں ہونا چاہیے، بینچ اور بار کا مقصد سائلین کو جلد اور بہتر انصاف فراہم کرنا ہے،چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس انور ظہیر جمالی کا سپریم کورٹ بار کی جانب سے دیئے گئے عشائیے سے خطاب

جمعرات 1 اکتوبر 2015 00:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30ستمبر۔2015ء) چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس انور ظہیر جمالی نے کہا ہے کہ کسی کو بھی مسٹر پرفیکٹ کی غلط فہمی میں نہیں ہونا چاہیے، بینچ اور بار کا مقصد سائلین کو جلد اور بہتر انصاف فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو سپریم کورٹ بار کی جانب سے دیئے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے کہا کہ وہ بار کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے اور بار کے مسائل کو افہام و تفہیم سے حل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی مسٹر پرفیکٹ کی غلط فہمی میں نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بینچ اور بار کا مقصد سائلین کو جلد اور بہتر انصاف فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بینچ کو بھی خود احتسابی کے عمل سے گزرنا چاہیے۔