سکردو،گلگت بلتستان پولیس کی 287پوسٹوں کیلئے 17ہزارامیدوارمیدان میں آگئے

بدھ 30 ستمبر 2015 23:14

سکردو،گلگت بلتستان پولیس کی 287پوسٹوں کیلئے 17ہزارامیدوارمیدان میں ..

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 ستمبر۔2015ء ) گلگت بلتستان پولیس کی 287پوسٹوں کیلئے 17ہزارامیدوارمیدان میں آگئے ،سکردوکی 70پوسٹوں کیلئے 4667مرد اور 35خواتین کے درمیان مقابلہ جاری ،گانچھے کی 26پوسٹوں کیلئے 2313امیدواروں میں سے 26منتخب کرلئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں خالی 287پوسٹوں کیلئے 17ہزار امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے ہیں اور بھرتیوں کاعمل اعلان کردی شیڈول کے مطابق ضلع گانچھے سے شروع ہوجہاں کی 26پوسٹوں کیلئے 2313مردوخواتین امیدواروں کو دوڑ،فزیکل ایگزامنیشن ،تحریری پرچہ اورانٹرویوکے مراحل سے گزارنے کے بعدکامیاب 26امیدواروں کااعلان کردیاگیاہے ۔

سکردو کھرمنگ اورشگرکے اضلاع کی کل 70پوسٹوں کیلئے 4667مردوخواتین نے درخواستیں جمع کیں اورمرحلہ واردوڑفزیکل ایگزامنیشن کے بعد 1589کامیاب امیدواروں کا بدھ کے روزتحریری امتحان لیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

بھرتی شیڈول کے مطابق گلگت کی 46پوسٹوں کیلئے 2786،نگرکی 11پوسٹوں کیلئے 994،دیامر کی 49پوسٹوں کیلئے 1712،ہنزہ کی 10پوسٹوں کیلئے 949،غذر کی 41پوسٹوں کیلئے اوراستور کی 25پوسٹوں کیلئے 1516مردوخواتین امیدوار ہیں ۔

سکردومیں تحریری امتحان کے دوران سلام سے گفتگوکرتے ہوئے ڈی آئی جی انعام الرحمن نے کہاکہ بھرتیاں پوری ذمہ داری اور ایمانداری سے میرٹ کی بنیاد پرکی جارہی ہیں اوراس سلسلے میں صوبائی حکومت اورخصوصا وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن کی مکمل تائید وتعاون حاصل ہے ۔انہوں نے کہاکہ تحریری امتحان کے دوران شکایات کاونٹربھی قائم کردیاگیاہے جہاں کوئی بھی امیدوار اپنے پرچے کی دوبارہ چیکنگ کرواسکتاہے اوراگرچاہے تو کسی دوسرے امیدوار پر ممکنہ اعتراض کی صورت میں پرچہ چیک کروا سکتاہے ۔انہوں نے کہاکہ ہماری پوری کوشش ہے کہ جی بی پولیس کیلئے ایسے نوجوانوں کا انتخاب کیاجائے جونہ صرف محکمہ پولیس کابلکہ اپنے خاندان اورعلاقے کابھی نام روشن کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :