بھتہ نہ دینے پر کپڑے کا گودام جلا دیا

بدھ 30 ستمبر 2015 22:53

بھتہ نہ دینے پر کپڑے کا گودام جلا دیا

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 ستمبر۔2015ء) کورنگی میں مبینہ طور پر بھتہ نہ دینے پر کپڑے کے گودام کو آگ لگا دی گئی۔ سو کوارٹرز کے قریب عبدالحمید کے کپڑے کے گودام میں اچانک آگ بھر اٹھی جسے شہر بھر کے فائر بریگیڈنے سر توڑ کوشش سے بجھا دیا ہے لیکن گودام میں کوئی چیز سلامت نہ رہی ، آگ سے گودام اور ملحقہ دو گھرون کی دیواریں بھی گر گئیں ، گودام کے مالک عبدالحمید کے مطابق اس کے گودام کو بھتہ نہ دینے پر ااگ لگائی ہے تاہم اس نے بھتے کی پرچی دینے والوں کے نام بتانے سے پہلے ہی دل کا دورہ پڑنے پر اسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس اور رینجرز نے بھتے کے الزام پر تحقیقات شروع کردی ہیں ۔