عمران جہاں جاتے ہیں ان کے امیدوار کو شکست ہوجاتی ہے ٗدانیال عزیز

بدھ 30 ستمبر 2015 22:31

عمران جہاں جاتے ہیں ان کے امیدوار کو شکست ہوجاتی ہے ٗدانیال عزیز

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 ستمبر۔2015ء)پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران جہاں جاتے ہیں ان کے امیدوار کو شکست ہوجاتی ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں رہنما پاکستان مسلم لیگ ن اور رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہاکہ عمران خان کرپٹ لوگوں کو ٹکٹ دے کر خود کرپشن کے خلاف دعوے کرتے ہیں اگر عمران میں مقابلہ کرنے کی ہمت ہوتی توعام انتخابات میں نوازشریف کے حلقے سے کاغذات جمع کراتے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان جس حلقے میں تین مرتبہ ہارے وہاں ان کا امیدوار بھی شکست کھائیگا الیکشن سے پہلے دھاندلی کا شور مچانے والے عمران خوف کے بجائے بڑے دل سے شکست کا سامنا کریں۔