تھانہ اربن ایریا کے اے ایس آئی نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنی ہی خاتون اہلکار کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے افتخار گوندل کو حراست میں لے لیا

بدھ 30 ستمبر 2015 22:31

تھانہ اربن ایریا کے اے ایس آئی نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنی ہی خاتون ..

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 ستمبر۔2015ء) تھانہ اربن ایریا کے اے ایس آئی نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنی ہی خاتون اہلکار کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔سرگودھا پولیس کی خاتون رضاکار یاسمین بی بی کے مطابق عید الاضحی سے دو روز قبل وہ پولیس اہلکاروں کے ہمراہ کارروائی کیلئے گوجرانوالہ گئی تھی ۔ واپسی میں تاخیر پر اے ایس آئی فیاض گوندل اسے گھر چھوڑنے کے بہانے تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کی حدود میں واقع اپنے گھر لے گیاجہاں پہلے ہی سے اس کے دو دیگر ساتھی موجود تھے۔

یاسمین کے مطابق ظفر گوندل اور اس کے ساتھیوں نے شراب کے نشے میں دھت ہوکر اس سے دست درازی کی، یاسمین کی جانب سے مزاحمت پر ظفر گوندل اور اس کے ساتھیوں نے وحشیانہ تشدد کے بعد اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

اپنے اوپر ہونے والے ظلم کے خلاف یاسمین پہلے اربن ایریا پولیس سٹیشن گئی جہاں اس کی کسی نے نہ سنی جس کے بعد وہ اپنی فریاد لے کر سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس اسٹیشن گئی تاہم وہاں بھی اس کی شنوائی نہ ہوئی۔

پولیس کی جانب سے کسی قسم کا کوئی تعاون نہ ملنے پر یاسمین نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا جس کے حکم پر سرکاری ہسپتال نے اس کا طبی معائنہ کیا، ہسپتال کی رپورٹ میں یاسمین سے زیادتی ثابت ہوگئی تاہم پولیس نے پھر بھی اپنے پیٹی بھائی کے خلاف کارروائی نہ کی۔میڈیا کی جانب سے یاسمین کا معاملہ اٹھانے پر ڈی پی او سرگودھا کیپٹ ریٹائرڈ سجاد حسن خان منج نے ایکشن لیا اوریاسمین کو انصاف دلانے کی یقین دہانی کرائی، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے افتخار گوندل کو حراست میں لے لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :