فلور ملوں نے آٹے اور میدوں کی قیمتیں ایک ماہ میں دوسری مرتبہ بڑھا دیں

muhammad ali محمد علی بدھ 30 ستمبر 2015 22:18

فلور ملوں نے آٹے اور میدوں کی قیمتیں ایک ماہ میں دوسری مرتبہ بڑھا دیں
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30ستمبر 2015 ء) فلور ملوں نے آٹے اور میدوں کی قیمتیں ایک ماہ میں دوسری مرتبہ بڑھا دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب فلور ملز کی جانب سے ایک ماہ کے دوران دوسری مرتبہ آٹے اور میدوں کی قیمتوں اضافہ کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل 11 ستمبر کو 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 10 روپے جبکہ میدے کے تھیلے کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔ اب ایک مرتبہ پھر 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 10 روپے جبکہ میدے کے تھیلے کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ 20 کلو آٹے کا تھیلا 755 کا کر دیا گیا ہے ۔ فلور ملزم کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آٹے اور میدے کی قیمت گندم مہنگی ہونے پر بڑھائی گئی ہے۔