انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد عبید الرحمان کو 19 برس قید کی سزا سنا دی

muhammad ali محمد علی بدھ 30 ستمبر 2015 21:55

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30ستمبر 2015 ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد عبید الرحمان کو 19 برس قید کی سزا سنا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے غیر قانونی ہتھیار اور بارودی مواد رکھنے کے الزام میں ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد عبید الرحمان کو 19 برس قید کی سزا سنا دی ہے۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم سے سے تعلق رکھنے والے عبید الرحمان کو گزشتہ سال کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ سے بغیر لائسنس ہتھیار رکھنے اور بارودی مواد رکھنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔عبیدالرحمان کو جج بشیر احمد کھوسو کی جانب سےبارودی مواد رکھنے پر 14 سال جبکہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر پانچ سال کی سزا سنائی گئی ہے۔عدالت نے عبدالرحمان پر 20 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہےجبکہ اس کی عدم ادائیگی پر ملزم کو جیل میں مزید چھ ماہ اضافی گزارنا پڑیں گے۔