جہلم کے گرلز سکول میں انسداد ڈینگی اسپرے کے اثرات 2 ہفتے بعد بھی باقی

muhammad ali محمد علی بدھ 30 ستمبر 2015 21:47

جہلم کے گرلز سکول میں انسداد ڈینگی اسپرے کے اثرات 2 ہفتے بعد بھی باقی
جہلم(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30ستمبر 2015 ء) جہلم کے گرلز سکول میں انسداد ڈینگی اسپرے کے اثرات 2 ہفتے بعد بھی باقی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 2 ہفتے قبل جہلم کے گرلز سکول میں انسداد ڈینگی اسپرے کے باعث اسکول کی متعدد طالبات کی حالت بگڑ گئی تھی۔

(جاری ہے)

اس واقعے کے بعد اسکول کو 2 ہفتے کیلئے بند کردیا گیا تھا۔ اب 2 ہفتے بعد اسکول کو کھولا گیا ہے تاہم اب بھی سکول میں انسداد ڈینگی اسپرے کے اثرات باقی ہیں۔بدھ کے روز اسکول کھلنے کے بعد 28 طالبات کی طبیعت دوبارہ خراب ہوگئی جس کے فوری بعد انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ طالبات کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

متعلقہ عنوان :