ایران کے سپر یم لیڈر کی سانحہ منیٰ میں شہید ایرانیوں کی میتیں فوری واپس نہ کئے جا نے پرسعو دی حکو مت کو سخت نتا ئج کی دھمکی

سعودی حکمران اپنی ذ مہ داریا ں اداکر نے میں مکمل طور پر نا کام ہو ئے ہیں ،وہ فرا ئض کی ادائیگی کی صلا حیت نہیں ، آ یت اﷲ خا منہ ای کاپاس آ ؤٹ ہو نے والے نیوی آفیسرز سے خطاب

بدھ 30 ستمبر 2015 21:31

ایران کے سپر یم لیڈر کی سانحہ منیٰ میں شہید ایرانیوں کی میتیں فوری واپس ..

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 ستمبر۔2015ء) ایران کے سپر یم رہ نماء آ یت اﷲ علی خا منہ ای نے گز شتہ ہفتے حج کے دوران بھگدڑسے شہید ہو نے والے 239 ایرا نی شہر یوں کی میتیں فوری واپسی نہ کیئے جا نے کی صورت میں سعودی عرب کو شدید ردعمل کا سامنا کر نے کے لئے تیار رہنے کی دھمکی دے دی۔ بدھ کوایرا نی سپر یم لیڈر نے پاس آ ؤٹ ہو نے والے نیوی آفیسرز سے خطاب میں حج کے دوران بھگدڑ سے شہید ہو نے والے 239ایرا نیوں کی میتوں میں واپسی کے حوالے سے تا خیر پر سخت مؤقف اختیار کر تے ہو ئے کہا کہ سعودی حکمران اپنی ذ مہ داریا ں اداکر نے میں مکمل طور پر نا کام ہو ئے ہیں اور وہ فرا ئض کی ادائیگی کی صلا حیت نہیں رکھتے۔

انہوں نے مز ید کہا کہ ایران کی جا نب سے اس معا ملہ پر اب تک اسلا می بھا ئی چا رے کے تحت نر می کا مظا ہرہ کیا گیا ہے تا ہم سعودی حکومت پر یہ واضح ہو نا چا ہیئے کہ مکہ اور مد ینہ میں ایرا نی حجا ج کے ساتھ ناروا سلوک پر کسی بھی قسم کا سخت رد عمل خا رج از امکان نہیں ہے۔

(جاری ہے)

آ یت اﷲ علی خا منہ ای نے بھگدڑ کی وجو ہات جا ننے کے لیئے اسلا می مما لک کے نما ئندوں پر مشتمل غیر جا نبدار فیکٹ فا ئنڈ نگ کمیٹی کی تشکیل کا مطا لبہ بھی کیا۔سپر یم رہ نما ء کی جا نب سے سخت بیان ایرا نی وزارت خا رجہ کی جا نب سے گز شتہ روز تہران میں تعینات سعودی سفیر کی چو تھی مر تبہ طلبی کے بعد سا منے آ یا ہے۔

متعلقہ عنوان :