جنوب مغربی چین میں یکے بعد دیگرے 15 دھماکے،7 افراد ہلاک،50 سے زائد زخمی،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

دھماکوں میں سرکاری عمارات، شاپنگ مال، سپر مارکیٹ، ٹرانسپورٹ اسٹیشن، اسپتال، سبزیوں کی مارکیٹ ، مختلف امراض کے انسداد کے سینٹر کو نشانہ بنایا گیا،واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ،حکام

بدھ 30 ستمبر 2015 21:29

جنوب مغربی چین میں یکے بعد دیگرے 15 دھماکے،7 افراد ہلاک،50 سے زائد زخمی،ہلاکتوں ..

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 ستمبر۔2015ء) چین کے جنوبی علاقے میں عوامی عمارتوں میں یکے بعد دیگرے15 دھماکوں دھماکوں کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی حکام کا کہنا ہے کہ گوانگشی کے جنوبی علاقے لیوڑو کاؤنٹی میں 15 دھماکے ہوئیجس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے ۔مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق دھماکے دن 4 بجے کے قریب ہوئے۔دھماکے کے بعد پولیس اور ریسکیو ادارے جائے وقوع پر پہنچ گئے اور امدادی کاموں کا آغاز کردیا گیا۔فوری طور پر دھماکوں کی وجہ سامنے نہ آ سکی جبکہ حکام کی جانب سے بھی اب تک کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا۔چینی میڈیا کے مطابق دھماکے 13 مقامات پر کیے گئے جن میں سرکاری عمارات، شاپنگ مال، سپر مارکیٹ، ٹرانسپورٹ اسٹیشن، اسپتال، سبزیوں کی مارکیٹ جبکہ مختلف امراض کے انسداد کے سینٹر کو نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر لیوشنگ کے رہائشیوں کی جانب سے ڈالی گئی تصاویر میں منہدم عمارات اور دیگر تباہ حال گاڑیوں کے ساتھ ساتھ زخمی اور ہلاک افراد بھی نظر آ رہے ہیں۔واضح رہے کہ لیوشنگ چین کے جنوب وسطی خودمختار علاقے گوانگشی کا حصہ ہے جس کی سرحد ویتنام سے ملتی ہے۔حالیہ برسوں میں چین کے مختلف علاقوں میں خنجروں اور بم حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے جن میں مارکیٹوں اور ریلوے اسٹیشنوں کو نشانہ بنایا گیا، خاص طور پر ملک کے مغربی حصوں میں۔پبلک سیکورٹی کی وزارت نے واقعے کی تحقیقات کیلئے ٹیم روانہ کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :