بھارت نے عالمی برادی کی آنکھ میں دھول جھونکنے کیلئے پاکستان کیخلاف نیا پراپیگنڈا شروع کردیا

muhammad ali محمد علی بدھ 30 ستمبر 2015 21:12

بھارت نے عالمی برادی کی آنکھ میں دھول جھونکنے کیلئے پاکستان کیخلاف ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30ستمبر 2015 ء) بھارت نے عالمی برادی کی آنکھ میں دھول جھونکنے کیلئے پاکستان کیخلاف نیا پراپیگنڈا شروع کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت نے کشمیر میں اپنی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سے عالمی برادی کی توجہ ہٹانے کیلئے نئے پراپیگنڈا کا آغاز کردیا ہے۔ اس سلسلے میں بھارتی میڈیا کی جانب سے عالمی برادی کی آنکھ میں دھول جھونکنے کیلئے ایک ویڈیو میڈیا پر دکھائی جارہی ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں کچھ پاکستانی پولیس اہلکاروں کی جانب سےکچھ افراد کو بے دردی سے تشدد کا نشانے بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ویڈیو کس تاریخ کی ہے اور کس مقام پر بنائی گئی ہے یہ تمام معلومات غیر واضح ہیں تاہم بھارتی میڈیا کی جانب سے پراپیگنڈا کیا جارہا ہے کہ یہ ویڈیو پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی ہے جہاں لوگوں کی جانب سے پاک فوج کیخلاف مظاہرہ کیا جارہا تھا اور اس دوران پولیس نے ان پر دھاوا بھول دیا۔

(جاری ہے)

بھارت نے کشمیر میں اپنی فوج کی جانب سے کی جارہی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے پاکستان پر بھونڈے الزامات عائد کرنا شروع کردیے ہیں کہ پاکستان روزانہ کی بنیاد پر اپنے زیر انتظام کشمیر میں معصوم شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے۔ عالمی براداری پاکستان کی جانب سے کی جارہی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے جبکہ پاکستان کے پاس بھارت پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا الزام عائد کرنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ کشمیری پاک فوج سے دل و جان سے محبت کرتے ہیں، اور بھارت کیخلاف پاک فوج کے ہمیشہ شانہ بشانہ کھڑے ہوئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :