اے آر وائے کے بول نیٹ ورک کے ساتھ معاہدہ حتمی شکل نہ پا سکا

muhammad ali محمد علی بدھ 30 ستمبر 2015 20:34

اے آر وائے کے بول نیٹ ورک کے ساتھ معاہدہ حتمی شکل نہ پا سکا

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30ستمبر 2015 ء) اے آر وائے کے بول نیٹ ورک کے ساتھ معاہدہ حتمی شکل نہ پا سکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اے آر وائے اور بول نیٹ ورک کے مابین معاہدہ حتمی شکل نہ پا سکا ہے جس کے باعث اے آر وائے نیٹ ورک کے سی ای اوسلمان اقبال بول نیٹ ورک کی باگ دوڑ اب نہیں سنبھال سکیں گے۔

(جاری ہے)

سلمان اقبال نے بول نیٹ ورک کے ساتھ معاہدہ طے نہ پاجانے پر افسردگی کا اظہار کیا ہے۔ سلمان اقبال کا کہنا ہے کہ مشکل وقت میں صحافی برادری کے ساتھ کھڑے ہیں۔ مشکل وقت میں صحافیوں کو اے آر وائے میں خوش آمدید کہیں گے۔