لاہور میں کھانا صحیح سے نہ دینے پر بیٹی کا سفاکی سے قتل

muhammad ali محمد علی بدھ 30 ستمبر 2015 20:27

لاہور میں کھانا صحیح سے نہ دینے پر بیٹی کا سفاکی سے قتل
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30ستمبر 2015 ء) لاہور میں کھانا صحیح سے نہ دینے پر باپ نے اپنی سگی بیٹی کا سفاکی سے قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے شاد باغ میں سگے باپ نے بیٹے کے ہمراہ کھانا اور روٹی ٹھیک طرح سے نہ بنانے پر اپنی بیٹی کو قتل کر دیا۔اندوہناک سانحہ لاہور کے علاقے شاد باغ میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

انیقہ کی تشدد زدہ لاش تین ہفتے قبل پولیس نے مردہ خانے کے باہر سے برآمد کی تھی۔ تفتیش کے دوران مردہ خانے کے باہر لگی سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج سے معلوم ہوا کہ مقتولہ انیقہ کے والد اور بھائی اس کی لاش کو پھینک کر گئے تھے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے انیقہ کو کھانا صحیح نہ پکانے پر قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :