اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم کسان پیکج پر فیصلہ سنا دیا۔وزیر اعظم کا کسان پیکج انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے، سیکرٹری الیکشن کمیشن

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 30 ستمبر 2015 17:19

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم کسان پیکج پر فیصلہ سنا دیا۔وزیر ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 ستمبر 2015 ء) : الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم کسان پیکج پر فیصلہ سنا دیا . تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے سیکرٹری کا کہنا ہے کہ تمام اور کا جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم کا کسان پیکج انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے. وزیر اعظم نواز شریف نےانتخابی شیڈول جاری ہونے کے بعد کسان پیکج کا اعلان کیا.

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے وزیر اعظم کسان پیکج کے خلاف شکایت دائر کی تھی ھس میں موقف دیا گیا کہ وزیر اعظم کا کسان پیکج ضمنی اور بلدیاتی الیکشن پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے. وزیر اعظم نواز شریف نے 341 ارب روپے کے کسان پیکج کا اعلان کیا تھا جس کو الیکشن کمیشن نے فریقین کا موقف سننے کے بعد انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم کسان پیکج پر عملدرآمد روکنے کا حکم دے دیا. الیکشن کمیشن نے موقف دیا کہ بجٹ میں کسان پیکج کا کوئی تذکرہ نہیں کیا گیا. بجٹ سے ہٹ کر سبسڈیز کا اعلان کیا گیا. الیکشن کمیشن نے حکم دیا کہ 5 ہزار روپے فی ایکڑ کی رقم کسانوں کو بطور امداد نہ دی جائے