سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سانحہ منیٰ کی تحقیقات کا حکم دے دیا، تحقیقاتی رپورٹ سے عوام کو آگاہ کیا جائے گا جبکہ مستقبل میں ایسے حادثات کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے جائیں گے،شہدا کی میتیں بھیجنے کیلئے پاکستانی سفارتخانہ سعودی حکومت کے تعاون سے انتظامات کررہا ہے ،پاکستان میں سعودی سفیرعبداللہ مرزوق الظہرانی کی سرکاری ٹی وی سے گفتگو

بدھ 30 ستمبر 2015 00:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29ستمبر۔2015ء) پاکستان میں سعودی سفیرعبداللہ مرزوق الظہرانی نے کہا ہے کہ سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سانحہ منیٰ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ، تحقیقاتی رپورٹ سے عوام کو آگاہ کیا جائے گا، مستقبل میں ایسے حادثات کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

منگل کو وسرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی سفیرعبداللہ مرزوق الظہرانی نے کہا کہ سعودی عرب کے پاکستانی عوام اور حکومت کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اور فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیزپاکستان سے مزید اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سانحہ منیٰ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، تحقیقات سے متعلق رپورٹ کے بارے میں عوام کو آگاہ کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ایسے حادثات کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔شہدا کی میتیں بھیجنے کیلئے پاکستانی سفارتخانہ سعودی حکومت کے تعاون سے انتظامات کررہا ہے ۔انھوں نے کہاکہ حجاج کرام کی سہولت کیلئے توسیع منصوبوں پر سعودی حکومت نے جو کام کیا اسکی مثال نہیں ملتی ۔

متعلقہ عنوان :