پاکستان مسئلہ کشمیر پر اپنے اصولی موقف پر قائم ہے ، کشمیریوں کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گئے، مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر ابھی تک عملدرآمد نہیں ہوا، بھارت مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حق خود ارادیت دینے کی بجائے ان کی آواز دبا رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کی جائیں،وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کا او آئی سی کے رابطہ گروپ کے اجلاس سے خطاب

بدھ 30 ستمبر 2015 00:21

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29ستمبر۔2015ء) وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور و قومی سلامتی سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر پر اپنے اصولی موقف پر قائم ہے اور کشمیریوں کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا، مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر ابھی تک عملدرآمد نہیں ہوا، بھارت مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حق خود ارادیت دینے کی بجائے ان کی آواز دبا رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کی جائیں۔

(جاری ہے)

منگل کووہ او آئی سی کے رابطہ گروپ کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔سرتاج عزیز نے کہاکہ پاکستان مسئلہ کشمیر پر اپنے اصولی موقف پر قائم ہے، مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر ابھی تک عملدرآمد نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کی عوام کو حق خود ارادیت دینے کی بجائے ان کی آواز دبا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت غیر مسلموں کو لا کرمقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی آبادی کا تناسب بدلنے کی کوشش کر رہا ہے،پاکستان کشمیریوں کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت میں حق بجانب ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کی جائیں۔