ایم کیو ایم کا دفاع کرنے پر وکلاء نے عاصمہ جہانگیر کا لائسنس منسوخ کرنے کا مطالبہ کردیا

muhammad ali محمد علی منگل 29 ستمبر 2015 23:03

ایم کیو ایم کا دفاع کرنے پر وکلاء نے عاصمہ جہانگیر  کا لائسنس منسوخ ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29ستمبر 2015 ء) ایم کیو ایم کا دفاع کرنے پر وکلاء نے عاصمہ جہانگیر کا لائسنس منسوخ کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز لاہور ہائیکورٹ کے باہر وکلاء کے ایک گروپ کی جانب سے احتجاج کرتے ہوئے ایم کیو ایم کی حمایت کرنے پر معروف وکیل عاصمہ جہانگیر کا لائسنس منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ بار کی سابقہ صدر عاصمہ جہانگیر پیمرا کی جانب سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی تقاریر پر پابندی عائد کرنے کیخلاف عدالت میں کیس کی وکالت کررہی ہیں۔

احتجاج کرنے والے وکلاء کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عاصمہ جہانگیر ایم کیو ایم کی وکالت کرنے سے قبل 2007 میں اسی جماعت کی جانب سے کراچی میں کیے جانے والے وکلاء کے قتل کو تو یاد رکھ لیتیں۔

متعلقہ عنوان :