عارضی طور پر بندش کے باعث فیس بک کو بھاری نقصان

muhammad ali محمد علی منگل 29 ستمبر 2015 20:43

عارضی طور پر بندش کے باعث فیس بک کو بھاری نقصان

نیو یارک(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29ستمبر 2015 ء) عارضی طور پر بندش کے باعث فیس بک کو بھاری نقصان کرنا پڑا ہے۔ تفصِلات کے مطابق گزشتہ روز ستمبر کے ماہ میں تیسری مرتبہ جبکہ ایک ہفتے کے دوران دوسری مرتبہ فیس بک کی سروس عارضی طور پر بندش کا شکار ہوگئی تھی۔ اس بندش کے باعث فیس بک کو بھاری نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔

(جاری ہے)

اس عارضی بندش کے باعث فیس بک کے شئیرز کی مالیت میں 4 فیصد تک کمی آئی ہے۔اس حوالے سے فیس بک کے ایک ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں صارفین سے اس بندش پر معذرت کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے عارضی بندش کنفیگریشن مسائل کے باعث پیش آئی تھی۔ یاد رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں گزشتہ درمیانی شب 40 منٹ تک عارضی طور پر بند ہوگئی تھی۔

متعلقہ عنوان :