پی ٹی سی ایل نے بل پرنٹنگ کی مد میں صارفین پراضافی چارجز لاگو کر دئیے ،صارفین اور عوامی وسماجی حلقوں کا شدید احتجاج

منگل 29 ستمبر 2015 20:27

پی ٹی سی ایل نے بل پرنٹنگ کی مد میں صارفین پراضافی چارجز لاگو کر دئیے ..

منڈی بہاؤالدین(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 ستمبر۔2015ء ) پی ٹی سی ایل نے بل پرنٹنگ کی مد میں صارفین پراضافی چارجز لاگو کر دئیے ،نئے چارجزکے نفاذ پر صارفین اور عوامی وسماجی حلقوں کا شدید احتجاج تفصیلات کیمطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹیڈ نے صارفین پر بل پرنٹنگ کے نام پر اضافی چارجزلاگو کر دئیے ہیں جس کے مطابق اگر صارف کو بل پرنٹ کرکے دیا جائیگا تو اس سے اضافی 50روپے وصول کیے جائیں گے اور اگر صارف اس سے بچنا چاہتا ہے تو وہ بل ای میل کے ذریعے منگوا کر اس اضافی چارجزسے بچ سکتا ہے ،ان اضافی چارجزپر عوامی و سماجی حلقوں اور صارفین نے شدید احتجاج کر تے ہوئے کہا ہے کہ بل کی فراہمی پی ٹی سی ایل کی ذمہ داری ہے ملک میں اکثریت لوگوں کے پاس انٹرنیٹ کی سہولیت نہیں اور زیادہ تر صارفین کمپیوٹر چلا ہی نہیں سکتے ایسے میں بل انٹرنیٹ پر ای میل کی صورت میں بھیجنا ان کے ساتھ مذاق ہے پہلے ہی صارفین ودہولڈنگ ٹیکس اور پتہ نہیں کو ن کو ن سے ٹیکس دے رہے ہیں ،انہوں نے اس پر شدید احتجاج کر تے ہوئے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ و ہ اسکا فوری نوٹس لیکر اضافی چارجز کو فی الفور ختم کروائیں ۔

متعلقہ عنوان :