جرمنی میں ایک پاکستانی شخص نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

muhammad ali محمد علی منگل 29 ستمبر 2015 20:04

جرمنی میں ایک پاکستانی شخص نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی کو موت کے گھاٹ ..
فرینکفرٹ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29ستمبر 2015 ء) جرمنی میں ایک پاکستانی شخص نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جرمنی میں ایک پاکستانی شخص نکی جانب سے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔51 سالہ اسد اللہ خان نامی شخص نے ایک غیر لڑکے ساتھ تعلقات ہونے پر اپنی 19 سالہ بیٹی لاریب خان کو موت کے گھات اتار دیا۔

ملزم نے عدالت کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی بیٹی خاندان کیلئے بدنامی کا باعث بن گئی تھی اس لیے اس کے پاس اپنی بیٹی کو قتل کرنے کے سوا اور کوئی چارہ نہیں تھا۔ وہ اور ان کی اہلیہ اپنی بیٹی کی شادی اپنی مرضی سے کرنا چاہتے تھے تاہم ایسا نہیں ہوسکا۔ لاریب کی والدہ نے بتایا ہے کہ انہوں نے اپنے شوہر کو بیٹی کو قتل کرنے سے روکنے کی کوشش کرنا چاہی تھی پر وہ ایسا نہیں کرپائیں۔

(جاری ہے)

ان کی بیٹی نے گھر سے غائب رہنا شروع کردیا تھا اور وہ کئی کئی راتیں گھر نہیں آتی تھی جبکہ اس نے اپنا حجاب بھی پہننا چھوڑ دیا تھا۔ ایک دن انہیں پولیس کی جانب سے ایک خط موصول جس میں بتایا گیا تھا کہ ان کی بیٹی کو فیملی پلاننگ کی اشیاء کو چراتے ہوئے پکڑا گیا ہے۔ اس کے بعد ان پر واضح ہوگیا تھا کہ ان کی بیٹی کے کسی لڑکے ساتھ جنسی تعلقات ہیں۔

اس تمام صورتحال کے بعد ہی انہوں نے اپنی بیٹی کو موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد خاموشی سے ایک ویرانے میں دفنا دیا۔ لاریب کی ماں کا کہنا ہے کہ اپنی بیٹی کے قتل میں ان کا کوئی ہاتھ نہیں ہے۔ وہ مجبور تھیں اور کچھ نہیں کرسکتی تھیں۔ تاہم لاریب کی بہن ندا نے پولیس کو بتایا ہے کہ ان کی والدہ جھوٹ بول رہی ہیں۔ وہ آزاد تھیں اور انہیں کسی معاملے میں روک ٹوک نہیں تھی۔ ان کے والدین عموما انہیں پیٹتے تھے۔ ندا نے ہی پولیس کے اپنے بہن کے قتل کی اطلاع دی تھی۔ ندا اب تھیراپی میں زیر نگرانی ہے اور وہ اپنے والدین کو دوبارہ نہیں دیکھنا چاہتی۔

متعلقہ عنوان :