معروف بالی وڈ اداکار پال واکر کی بیٹی نے اپنے والد کی موت پر پورش کار کمپنی کیخلاف کیس دائر کردیا

muhammad ali محمد علی منگل 29 ستمبر 2015 19:43

معروف بالی وڈ اداکار پال واکر کی بیٹی نے اپنے والد کی موت پر پورش کار ..
کیلیفورنیا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29ستمبر 2015 ء) معروف بالی وڈ اداکار پال واکر کی بیٹی نے اپنے والد کی موت پر پورش کار کمپنی کیخلاف کیس دائر کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف بالی وڈ اداکار پال واکر 2013 میں ایک کار حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔ اس حوالے سے اب ان کی بیٹی نے دنیا کی معروف کارساز کمپنی پورش کو اپنے والد کی موت کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے اس کیخلاف کیس دائر کردیا ہے۔

پال واکر کی بیٹی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کے والد پورش کمپنی کی جس کار میں سوار تھے وہ خاص طور پر ریسنگ کیلئے بنائی گئی تھی، تاہم تکنیکی طور پر وہ کار ریسنگ کیلئے ٹھیک نہیں تھی جس کے باعث ان کے والد کی کار کو حادثہ پیش آیا جس میں ان کی موت واقع ہوگئی تھی۔ اگر کار میں تکنیکی خرابی نہ ہوتی تو ان کے والد آج زندہ ہوتے۔

(جاری ہے)

پال واکر کی بیٹی کی جانب سے پورش کمپنی کو بھیجے گئے 18 صفحات پر مبنی نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ حادثے کے وقت کار کی رفتار صرف 65 سے 71 میل فی گھنٹہ تھی اور اس رفتار پر کار کو حادثہ پیش آنا ناقابل یقین ہے۔

تاہم اس کیس کی تحقیقات میں یہ بتایا گیا ہے کہ حادثے کے وقت کار کی رفتار 90 میل فی گھنٹہ سے زائد تھی۔اس حوالے سے پورش کمپنی کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل نہیں دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ پال واکر کی موت معروف فلم فاسٹ اینڈ فیورس کے ساتویں حصے کی تکمیل کے دوران موت کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد ان کے 2 بھائیوں نے فلم کی شوٹنگ مکمل کروانے میں مدد فراہم کی تھی۔ اس فلم نے ریکارڈ 150 ارب ڈالر کا بزنس کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :