آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا جرمنی میں سینٹ کام ایشیا سکیورٹی کانفرنس سےخطاب

پاکستان میں آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے، پاکستان دہشت گردی اور شدت پسندوں کے خاتمے کے لیے پُر عزم ہے، آرمی چیف جنرل راحیل شریف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 29 ستمبر 2015 12:43

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا جرمنی میں سینٹ کام ایشیا سکیورٹی کانفرنس ..

جرمنی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 ستمبر 2015 ء) : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جرمنی کے شہرمیونخ میں سینٹ کام ایشیا سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کی. کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے اور خطے میں استحکام کیلئے کام کررہاہے، آپریشن ضربِ عضب کامیابی سے جاری ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے کانفرنس کے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے دوسرے ممالک بھی مستفید ہوسکتے ہیں،سماجی و اقتصادی ترقی سے خطے میں امن آئے گا۔

(جاری ہے)

آرمی چیف نے افغانستان میں بدامنی کے پاکستان پر اثرات پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاک افغان بارڈر کے بہتر انتظام کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے، افغانستان میں قیام امن کیلئے سنجیدہ کوششیں کررہے ہیں،پاکستانیوں نے افغان پناہ گزینوں کیلئے بہت کچھ کیا،مشکلات کے باوجودافغانستان میں امن کیلئے مفاہمت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام شراکت داروں کو افغان مسئلے کے حل کیلئے مل کر آگے بڑھنا ہوگا،پرامن افغانستان سے علاقائی تعاون کو فروغ ملے گا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف گذشتہ روز جرمنی کے ایک روزہ دورے پر روانہ ہوئے تھے.