Live Updates

تحریک انصاف کے جلسے سے اسلام آباد انتظامیہ پریشان، ریڈ زون سیل کرنے کا فیصلہ

منگل 29 ستمبر 2015 11:34

تحریک انصاف کے جلسے سے اسلام آباد انتظامیہ پریشان، ریڈ زون سیل کرنے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 ستمبر۔2015ء) وفا قی دارا لحکو مت اسلام آباد میں تحریک انصاف کے 4 اکتوبر کو ہونے والے جلسے سے انتظامیہ پریشان ہو گئی ہے۔ انتظامیہ نے ریڈ زون کو کنٹینرز لگا کر سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ نے تحریک انصاف کا جلسہ روکنے کے لئے کنٹینرز لگا کر ریڈ زون کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اگر تحریک انصاف نے ریڈ زون میں جلسہ کرنے کا اپنا فیصلہ نہ بدلا تو 2 اکتوبر سے نادرا چوک، سرینا چوک اور مارگلہ روڈ کے ساتھ ساتھ ریڈ زون میں داخل ہونے کے تمام راستے سیل کر دیئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی ا?ئی کو ڈی چوک میں جلسہ نہیں کرنے دیا جائے گا۔ پی ٹی آئی اگر جلسہ کی جگہ بدلنا چاہتی ہے تو پھر اسے نیا این او سی لینا ہو گا۔

(جاری ہے)

جلسہ سے قبل تمام شرائط پوری کرنا لازم ہوگا۔دوسری جانب پی ٹی آئی نے بھی جلسہ ریڈ زون میں ہی کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے اہم اجلاس بنی گالہ میں طلب کر لیا ہے جس میں جلسے کے انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے جلسے میں ڈی جے کی خدمات حاصل کرنے کے لئے ملک کے نامور ڈی جیز سے ریٹ بھی مانگ لئے ہیں۔ اب تک 5 ڈی جیز نے جلسے کے ساؤنڈ سسٹم کا ٹھیکا لینے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈی جے بٹ نے بھی ٹھیکے کے لئے پروپوزل جمع کرا دیا ہے تاہم تحریک انصاف کی جانب سے نیا ڈی جے متعارف کروانے کا امکان ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات