خانقاہ ڈوگراں ، موٹروے پر حادثہ ، خاتون ہلاک،15افراد زخمی

منگل 29 ستمبر 2015 11:18

خانقاہ ڈوگراں ، موٹروے پر حادثہ ، خاتون ہلاک،15افراد زخمی

خانقاہ ڈوگراں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29ستمبر2015ء) .خانقاہ ڈوگراں کے قریب موٹروے پر مسافر بس ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ پندرہ افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق موٹروے پر اسلام آباد سے لاہور آنے والی مسافر بس خانقاہ ڈوگراں کے قریب پہنچی تو ڈرائیور کو اونگھ آ جانےپرٹرالر سے جا ٹکرائی ۔ حادثے میں ایک خاتون موقع پر جاں بحق جبکہ15 مسافر زخمی ہو گئے،زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں 3 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :