Live Updates

تحریک انصاف 4اکتوبر کا جلسہ اسلام آباد کے پریڈ ایونیو پر کرنے کیلئے ڈٹ گئی، انتظامیہ کا اجازت دینے سے انکار،ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کوپریڈ ایونیو پر جلسہ کرنے کی اجازت نہ دی تو دھرنا دیں گے،،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید کی نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 28 ستمبر 2015 23:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28ستمبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف چار اکتوبر کا جلسہ اسلام آباد کے پریڈ ایونیو پر کرنے کیلئے ڈٹ گئی ،انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ ریڈزون میں جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

(جاری ہے)

پیر کو نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنمافیصل جاوید نے کہا کہ تحریک انصاف پریڈ ایونیو پر جلسہ کرنا چاہتی ہے تاہم انتظامیہ کا موقف ہے کہ جلسہ ایکسپریس وے پر کر لیا جائے جو کہ ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ(کل) دوبارہ انتظامیہ سے ملاقات کر کے مذاکرات کریں گے اور پریڈ ایونیو پر جلسہ کرنے کی اجازت طلب کریں گے اور اگر انتظامیہ نے اجازت نہ دی تو دھرنا دیں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چار اکتوبر کے جلسے کیلئے ڈی جے بٹ سمیت سانڈ سسٹم فراہم کرنے والے دیگر لوگوں سے بھی رابطہ کیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ(کل) کیا جائے گا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات