منی حادثے میں ایک بزرگ پاکستانی کی اپنی اہلیہ کو موت سے بال بال بچاںے کی ناقابل یقین داستان

muhammad ali محمد علی پیر 28 ستمبر 2015 23:44

منی حادثے میں ایک بزرگ پاکستانی کی اپنی اہلیہ کو موت سے بال بال بچاںے ..
پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28ستمبر 2015 ء) منی حادثے میں ایک پاکستانی بزرگ کی جانب سے اپنی علیل اہلیہ کو موت کے منہ سے بچانے کی ایک ناقابل یقین واقعے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور سے تعلق رکھنے والے 48 سالہ عالم زیب اپنی اہلیہ کے ہمراہ اس برس حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب گئے تھے۔ حج کے دوران منی میں پیش آنے والے افسوسناک اور ہولناک حادثے کے دوران انہوں نے بامشکل اپنی اور اپنی اہلیہ کی جان بچائی۔

عالم زیب بتاتے ہیں کہ ان کی اہلیہ علیل ہونے کے باعث ویل چئیر پر تھیں جبکہ وہ پیدل چل رہے تھے۔ جب وہاں بھگدڑ مچی تو وہ بھی کچھ دیر کیلئے اس کی زد میں آئے اور ان کا بازو زخمی ہو گیا تاہم انہوں نے کسی نا کسی طرح خود کو سنبھال لیا اور اپنی اہلیہ کو دبوچ کر وہ ایک کونے میں سمٹ کر حالات بہتر ہونے تک وہیں پڑے رہے۔

(جاری ہے)

عالم زیب بتاتے ہیں کہ بھگدڑ ختم ہونے کے بعد کے مناظر ناقابل یقین تھے ہر جانب لاشیں ہی لاشیں تھیں۔

وہ فوری طور پر اپنی اہلیہ کو لے کر قریبی ہسپتال پہنچے تاہم وہاں بے پناہ رش کے باعث انہیں کافی انتظار کرنا پڑا۔ عالم زیب نے مزید بتایا ہے کہ اس ساری صورتحال میں پاکستانی حکام کا رویہ انتہائی مایوس کن تھا۔ عالم زیب اپنی اہلیہ کے ہمراہ پیر کی صبح کو وطن واپس لوٹ آئے ہیں۔ ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ کسی قسم کا رابطہ ہو پانے کے باعث وہ یہ سمجھ رہے تھے کہ ان کی شہادت ہوچکی ہے تاہم اللہ کا شکر ہے کہ دونوں افراد غیر و عافیت سے گھر واپس لوٹ آئے ہیں۔