بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے عدم تشدد اور احترام کو بڑا مذہب قرار دیدیا،مودی سے مصافحے کے بعد فیس بک کے بانی پر سوشل میڈیا پر کڑی تنقید، ہاتھ دھونے کیلئے صاف پانی کی سینکڑوں بوتلیں بھجوانے کی پیشکش

پیر 28 ستمبر 2015 23:40

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے عدم تشدد اور احترام کو بڑا مذہب قرار ..

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28ستمبر۔2015ء) بھا رتی وزیر اعظم نر یندرا مو دی نے کہا ہے کہ عدم تشدد اور اد ب واحترام سب سے بڑا مذ ہب ہیں۔بھا رتی وزیر اعظم نے پیر کے روز فیس بک کے با نی ما رک زکر بر گ سے فیس بک ہیڈ آ فس سے ملا قات کی ۔ ملاقات کے بعد بھا رتی وزیر اعظم نے فیس بک دفتر کی وال پر اپنے تاثرات سنسکرت اور انگر یزی ز بان میں بیان کر تے ہو ئے تحر یر کیا کہ آ ہمسہ عظیم مذ ہب ہے ۔

دو نو ں شخصیات کے ما بین ملا قات اور بھا رتی وزیر اعظم کی جا نب سے تحر یر کیئے جا نے والے الفاظ کے بعد انسا نی حقو ق کے لیئے کام کر نے والی مختلف تنظیموں نے اپنے رد عمل میں مئو قف اختیار کیا نر یندرا مو دی اس فلسفے پر کسی طور پر بھی پورا نہیں اتر تے کیو نکہ وہ 2002میں بطور وزیر اعلی گجرات میں ہو نے والے 1000سے زائد معصوم لو گوں کے قتل عام کو ر کوا نے میں نا کام رہے تھے ،تنظیموں کی جا نب سے مہم چلا نے کا بھی اعلان کیا گیا جس میں فیس بک کے با نی سے مطا لبہ کیا جا ر ہا ہے کہ وہ بھا رتی وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد اپنے ہا تھ دھو لیں اور اس مقصد کے لیئے انہیں پا نی کی سینکڑوں بو تلیں بھی بجھوا ئیں جا ئیں گی۔

(جاری ہے)

تنظیموں کی جا نب سے جا ری کر دہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امر یکی عوام کو یہ با ت ذ ہن نشین کر نی چا ہیئے کہ نر یندرا مو دی بھا رت میں نسل کشی کے ذ مہ دار ہیں۔