گوگل کا بھارت میں 400ریلوے اسٹیشنوں پر مفت انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے کا منصوبہ

پیر 28 ستمبر 2015 23:39

گوگل کا بھارت میں 400ریلوے اسٹیشنوں پر مفت انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے ..

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28ستمبر۔2015ء) گوگل نے بھارت میں 400ریلوے اسٹیشنوں پر وائی فائی کے ذریعے مفت انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے کے منصوبہ تیار کرلیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق گوگل نے بھارت میں 400ریلوے اسٹیشنوں پر وائی فائی کے ذریعے مفت انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے جس کے ذریعے سینکڑوں افراد کی ریلوے اسٹیشنز پر مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کی جائے گی ۔گوگل کا کہنا ہے کہ اس نے بھارت میں 400 ریلوے اسٹیشنز پر مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کرنے کیلئے ریل ٹل اور بھارتی ریلوے کے ساتھ شراکت داری کرلی ہے ۔واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے دورہ امریکہ کے دوران فیس بک کے بانی او ر اپیل کے چیف ایگزیکٹو سے ملاقاتیں کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :