پاکستانی باصلاحیت لوگ ہیں جب امریکہ یا کسی دوسرے ملک میں جاتے ہیں تو ”انتہائی کامیاب“ ہوتے ہیں، ہیلری کلنٹن

پیر 28 ستمبر 2015 23:35

پاکستانی باصلاحیت لوگ ہیں جب امریکہ یا کسی دوسرے ملک میں جاتے ہیں تو ..

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28ستمبر۔2015ء) امریکہ کی سابق وزیر خارجہ ہلری کلنٹن نے کہا ہے کہ جب پاکستانی امریکہ آتے ہیں یا کسی دوسرے ملک میں جاتے ہیں تو وہ ”انتہائی کامیاب“ ہوتے ہیں۔امریکہ کی سابق وزیر خارجہ اور ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے صدارتی نامزدگی دوڑ میں شامل اہم امیدوار ہلری کلنٹن نے لاس اینجلس میں معروف پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر آصف محمود کی طرف سے منعقدہ تقریب میں کہا کہ پاکستانی باصلاحیت لوگ ہیں اور اْن میں کامیابی کے حصول کی بھرپور اہلیت موجود ہے۔

ہلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی طرف دیکھیں وہاں زبردست لوگ ہیں، مگر ان کی صلاحیتوں کو اس لیے بروئے کار نہیں لایا جا سکا کیونکہ وہاں ایک اچھے نظام حکومت اور اچھی معیشت کے لیے درکار درست اجزا موجود نہیں، جن سے ہر ایک آگے بڑھ سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بطور صدر وہ دنیا بھر کے لوگوں کے ساتھ مل کر سب کی مدد کے لیے کام کریں گی۔ان کا کہنا تھا کہ جب پاکستانی امریکہ آتے ہیں یا کسی دوسرے ملک میں جاتے ہیں تو وہ ”انتہائی کامیاب“ ہوتے ہیں۔

صدارتی نامزدگی کے دوڑ میں شامل بعض رپبلیکن امیدواروں کی جانب سے ”ہتک آمیز“ بیانات پر تنقید کرتے ہوئے ہلری کلنٹن نے کہا کہ موجو وہ کہتے ہیں اس کی تردید کا بہترین طریقہ ہے‘کہ اْنھیں ووٹ سے شکست دی جائے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے بانی مختلف پس منظر کے لوگوں کو جانتے اور سمجھتے تھے۔ ہم اس ملک کو آپ سب کے لیے کھلا اور خوش آمدید کہنے والا رکھنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :