پاکستانی کی خاتون سماجی کارکن سیدہ غلام فاطمہ کو ان کی خدمات کے اعزاز میں گلوبل سٹیزن ایوارڈ موصول

muhammad ali محمد علی پیر 28 ستمبر 2015 22:45

پاکستانی کی خاتون سماجی کارکن سیدہ غلام فاطمہ کو ان کی خدمات کے اعزاز ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28ستمبر 2015 ء) پاکستانی کی خاتون سماجی کارکن سیدہ غلام فاطمہ کو ان کی خدمات کے اعزاز میں گلوبل سٹیزن ایوارڈ موصول ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق غریب مزدوروں کے حقوق کے حوالے سے بے پناہ خدمات انجام دینے والی پاکستانی کی خاتون سماجی کارکن سیدہ غلام فاطمہ کو ان کی خدمات کے اعزاز میں امریکی شہر نیو یارک میں منعقدہ تقریب میں گلوبل سٹیزن ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سیدہ غلام فاطمہ پاکستان میں گشتہ کافی عرصے سے غریب مزدوروں خاص کر بھٹہ مزدوروں کے مسائل اور حقوق اور خواتین مزدوروں کے حقوق کے حوالے سے کام کررہی ہیں۔ سیدہ غلام فاطمہ کی شاندار خدمات سے متعلق دنیا کو پہلی مرتبہ تب معلوم ہوا جب کچھ عرصے قبل معروف ہیومنز آف نیویارک نامی کی تنظیم کے بانی کی جانب سے پاکستان کا دورہ کیا گیا اور اس دوران سیدہ غلام فاطمہ کی خدمات کو دنیا کے سامنے لائے۔ اس کے بعد سے سیدہ غلام فاطمہ کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں خوب پذیرائی حاصل ہوئی اور اب انہیں ان کی خدمات کے اعزاز میں معروف گلوبل سٹیزن ایوارڈ سے نواز گیا ہے۔