مری پتریاٹہ چئیر لفٹ کو محفوظ بنانے کیلئے 5 کروڑ کےفنڈز جاری کردیے گئے

muhammad ali محمد علی پیر 28 ستمبر 2015 22:35

مری پتریاٹہ چئیر لفٹ کو محفوظ بنانے کیلئے 5 کروڑ کےفنڈز جاری کردیے گئے
مری(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28ستمبر 2015 ء) مری پتریاٹہ چئیر لفٹ کو محفوظ بنانے کیلئے 5 کروڑ کےفنڈز جاری کردیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مری پتریاٹہ چئیر لفٹ کو محفوظ بنانے کیلئے 5 کروڑ کےفنڈز جاری کردیے گئے ہیں۔ فندز وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

مری پتریاٹہ چئیر لفٹ کیلئے بجلی کی الگ لائن بچائی جائے گی۔ یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل تکنیکی خرابی کے باعث مری پتریاٹہ چئیر لفٹ کئی گھنٹے بند رہی تھی جس کے بعد وزیراعلی کی جانب سے اس کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا حکم دیا گیا تھا۔ اب تحقیقات مکمل ہونے پر بجلی کی الگ لائن بچھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :