لاہور ، الیکشن اپیلیٹ ٹربیونل نے لیگی رہنما خواجہ احمد حسان کو نااہل قرار دینے کے لئے دائر درخواست مسترد کر دی

پیر 28 ستمبر 2015 22:21

لاہور ، الیکشن اپیلیٹ ٹربیونل نے لیگی رہنما خواجہ احمد حسان کو نااہل ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 ستمبر۔2015ء) لاہور کے الیکشن اپیلیٹ ٹربیونل نے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ احمد حسان کو نااہل قرار دینے کے لئے دائر درخواست مسترد کر دی۔لاہور کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ندیم انور چوہدری نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل شیراز ذکاء ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ احمد حسان یونین کونسل 107سے بلا مقابلہ چئیرمین منتخب ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خواجہ احمد حسان لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے وائس چئیرمین ہونے کی حیثیت سے عوامی عہدے کے اہل نہیں۔انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی شق ستائیس کے تحت سرکاری عہدے پر براجمان شخص عوامی عہدے کا اہل نہیں ہے لہذا خواجہ حسان کو یونین کونسل 107 کے چئیرمین کے عہدے کے لئے نااہل قرار دیا جائے.الیکشن کمیشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ خواجہ احمد حسان نے وائس چئیرمین کے عہدے سے استعفی دے دیا ہے ۔وائس چئرمین کا عہدہ اعزازی ہے ۔خواجہ حسان نے اس عہدے پر کوئی مراعات حاصل نہیں کیں.تاہم عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔

متعلقہ عنوان :