انٹربینک میں ڈالر کے سامنے پاکستانی روپیہ ڈٹا رہا

اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کارحجان

پیر 28 ستمبر 2015 21:23

انٹربینک میں ڈالر کے سامنے پاکستانی روپیہ ڈٹا رہا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 ستمبر۔2015ء) انٹربینک میں ڈالر کے سامنے پاکستانی روپیہ ڈٹا رہا جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کارحجان دیکھا گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید104.47روپے اور قیمت فروخت104.52روپے کی سطح پر مستحکم رہی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر5پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید104.20روپے سے بڑھ کر104.25روپے اور قیمت فروخت104.40روپے سے بڑھ کر104.45روپے ہوگئی۔

(جاری ہے)

فاریکس رپورٹ کے مطابق پیر کے روز روپے کے مقابلے یورو کی قدر 75پیسے بڑھ گئی جس سے یورو کی قیمت خرید115روپے سے بڑھ کر115.75روپے اور قیمت فروخت116روپے سے بڑھ 116.75روپے ہوگئی جبکہ75پیسے کی کمی سے برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید158.25روپے سے گھٹ کر157.50روپے اور قیمت فروخت159.25روپے سے گھٹ کر158.50روپے ہوگئی ۔رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ روپے کی نسبت یو اے ای درہم اور سعودی ریال کی قدر میں بالترتیب10،10پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس سے یواے ای درہم کی قیمت فروخت28.35روپے سے بڑھ کر28.45روپے اسی طرح سعودی ریال کی قیمت فروخت27.35روپے سے بڑھ کر27.45روپے پر جا پہنچی

متعلقہ عنوان :