صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت مستحکم

پیر 28 ستمبر 2015 21:12

صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت مستحکم

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 ستمبر۔2015ء)عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی،جبکہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت مستحکم رہی۔پیر کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں2ڈالر کی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت1136ڈالر ہوگئی ،تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں استحکام رہا۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کو ملکی صرافہ مارکیٹوں کراچی،حیدرآباد،لاہور،ملتان،فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت45ہزار800روپے ،10گرام سونے کی قیمت 39ہزار257روپے،اور فی تولہ چاندی کی قیمت 650روپے کی سطح پر بدستور مستحکم رہی۔