طارق فضل چوہدری کا اپنی پہلی ہی پریس کانفرنس میں تہلکہ خیز انکشاف ، سانحہ منیٰ میں 1100افراد کے شہید ہونے کا دعویٰ

پیر 28 ستمبر 2015 20:26

طارق فضل چوہدری کا اپنی پہلی ہی پریس کانفرنس میں تہلکہ خیز انکشاف ، ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 ستمبر۔2015ء) وزیراعظم آفس کے سانہ منیٰ کے حوالے سے فوکل پرسن و مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے اپنی پہلی ہی پریس کانفرنس میں تہلکہ خیز انکشاف کردیا ، سانحہ منیٰ میں سعودی حکومت کی جانب سے شہداء کی 770کے قریب شہادتوں کی تعداد کے برعکس سانحہ منیٰ میں 1100افراد کے شہید ہونے کا دعویٰ کردیااور کہاکہ ان کی فہرست ہمارے پاس موجود ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو یہاں وزیراعظم آفس کے فوکل پرسن مقرر ہونے کے بعدپہلی ہنگامی پریس کانفرنس میں ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے تہلکہ خیز انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ مکہ مکرمہ میں رمی کے دوران پیش آنے والے سانحہ میں اب تک 1100افراد شہید ہو چکے ہیں، جن کی فہرست ہمارے پاس موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید ہونے والے افراد میں پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک کے لوگ بھی شامل ہیں۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ حکومت پاکستان نے سانحہ میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین میں سے دو سے تین افراد کو عمرے پر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :