وزیر اعظم نے حرم شریف کرین حادثے اورمنی میں شہید ہوجانے والے پاکستانیوں کے لواحقین کو سعودی عرب بھجوانے کا حکم دے دیا

muhammad ali محمد علی پیر 28 ستمبر 2015 19:22

وزیر اعظم نے حرم شریف کرین حادثے اورمنی میں شہید ہوجانے والے پاکستانیوں ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28ستمبر 2015 ء) وزیر اعظم نے حرم شریف کرین حادثے اورمنی میں شہید ہوجانے والے پاکستانیوں کے لواحقین کو سعودی عرب بھجوانے کا حکم دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم ہاوس کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے حرم شریف کرین حادثے اورمنی میں شہید ہوجانے والے پاکستانیوں کے لواحقین کو سعودی عرب بھجوانے کا حکم دے دیا۔ شہدا کے لواحقین کو حکومتی خرچ پر سعودی عرب بھجوایا جائے گا۔ دفتر خارج، وزارت مذہبی امور کو اس حوالے سے فوری انتظامات کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ شہدا کے قریبی عزیز حج مشن کے فوری بعد سعودی عرب بھجوائے جائیں گے۔